ETV Bharat / city

آگرہ: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - , corona in the up

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب لوگ کافی پریشان ہیں۔

کورونا وائرس: آگرہ میں مزید تین اور نئے کیسیز

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 12:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں کورونا مثبت متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ضلع میں اب جماعت سے لوٹے لوگوں میں کورونا وائرس کے کیسیز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

گزشتہ دنوں دبئی سے واپس آئے ایک خاندان میں تین کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، ان تمام مثبت کیسیز کے پیش نظر آگرہ میں کورونا متاثرین کی تعداد پچاس کو چکی ہے۔ جبکہ ان اعداد و شمار میں ضلع ڈاکٹرز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آگرہ کے جیونی منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک حلوائی کے دو بئی سے واپس آنے کی خبر پر پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے بعد اس کو ہسپتال چیک اپ کے لیے بھیجا۔ جہاں سے اس میں کورونا مثبت ہونے کی خبر ملی ہے۔

بتایا گیا کہ وہ شخص 21 مارچ کو ہی دبئی سے اپنے گھرآیا تھا جبکہ اس کا چیک اپ اپریل میں کیا گیا جس کی وجہ سے حلوائی کے اہل خانہ کو بھی جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ فی الحال ان تمام کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر مکیش کمار وتس نے بتایا کہ حلوائی کے اہل خانہ سمیت تین مزید اور بھی اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.