ETV Bharat / city

نوٹس چسپاں کرنے گئے کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا - ضلع کاس گنج

ضلع کے سڑھپورا تھانہ کے گاؤں میں وارنٹی کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ ہوگیا۔ اس دوران ملزمین نے داروغہ اشوک کمار اور کانسٹیبل دیویندر کو قیدی بنا کر جم کر پیٹا۔ اس حملے میں سپاہی کی موت ہوگئی۔

miscreant-murderd-sipahi-in-kasganj
نوٹس چپکانے گئے کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:11 AM IST

Updated : Feb 10, 2021, 1:30 PM IST

ضلع کاس گنج میں شراب کاروباریوں کے حملے میں مارا جانے والا یہ کانسٹیبل آگرہ ضلع کے تھانہ ڈوکی کے علاقہ نگلہ بندو گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ 2015 میں پولیس فورس میں داخل ہوا تھا۔ جب سپاہی کی موت کی لواحقین کو اطلاع دی گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

کاس گنج ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 44 کلومیٹر دور کٹری میں واقع گاؤں نگلا دھیمر میں اشوک کمار اور کانسٹیبل دیویندر سنگھ موتی رام قرقی ضبطی کا نوٹس چپکانے گئے تھے۔ گاؤں میں دونوں پولیس والوں کو شراب کاروباریوں نے پکڑ لیا اور ان کی جم کر پٹائی کی جس سے کانسٹیبل دیویندر کی موت ہوگئی۔

ویڈیو

ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کے لواحقین نے بتایا کہ دیویندر تقریباً 10 دن پہلے چھٹی پر گاؤں آیا تھا۔ چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس چلے گئے۔ پیر کے روز دیویندر نے فون پر اپنے اہل خانہ سے بات کی تھی۔

ہلاک شدہ دیویندر سنگھ کی دو بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی ویشنی 3 برس کی ہے اور چھوٹی بیٹی گڑیا کی عمر محض ایک ماہ ہے۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.