لکھنؤ: ریاستی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے یکم جولائی سے مہنگائی بھتے اور مہنگائی ریلیف کی شرح میں چار فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کی رات ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ UP govt hikes DA of its employees to 38% from July 1, 2022
وزیر اعلیٰ کے ٹویٹر ہینڈل میں لکھا ہے "اتر پردیش کی حکومت نے ریاستی ملازمین اور پنشنرز/فیملی پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف کی شرح کو موجودہ 34% سے بڑھا کر 38% کر دیا ہے جو 1 جولائی 2022 سے نافذ العمل ہے۔"
اسی ٹویٹ میں ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مالی برس 2021-22 کے لیے ہر ملازم کو 6,908 روپے کا بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔ بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ کیا تھا۔
بڑھتا ہوا مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف اس ماہ یعنی اکتوبر کی تنخواہ اور پنشن کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ اس سے خزانے پر ہر ماہ 296 کروڑ روپے اضافی بوجھ ہوں گے۔ جولائی سے اکتوبر تک کے واجبات کا کل خرچ 1184 کروڑ روپے ہوگا۔ اس کے تحت پرانے پنشن سسٹم کے تحت آنے والے ملازمین کے جی پی ایف میں 387 کروڑ روپے جمع کیے جائیں گے۔ بقایا کے لیے 797 کروڑ روپے نقد ادا کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: