لندن: بھارتی معیشت دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن گئی ہے، بھارت نے برطانیہ کو پچھاڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ برطانیہ کی معیشت جو پہلے ہی مہنگائی سمیت کئی دیگر سنگین بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، اسے ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اسی کے ساتھ برطانیہ ایک مقام گر کر دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن گیا ہے۔ India Overtakes UK to Become world’s Fifth Biggest Economy
بھارت 2021 کے آخری تین مہینوں میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا تھا۔ یہ پورا حساب امریکی ڈالر میں کیا گیا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارت نے نئے برس کی پہلی سہ ماہی میں بھی اس ترقی کو برقرار رکھا۔
بین الاقوامی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی کے بعد برطانیہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ساتھ ہی یہ ملک کے آنے والے وزیر اعظم کے لیے بھی چیلنج ہونے والا ہے، کیونکہ ملک کو پہلے ہی کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پیر کو بورس جانسن کے جانشین کا انتخاب کریں گے۔ اب تک کے اندازوں کے مطابق برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کی دوڑ میں وزیر خارجہ لز ٹرس بھارتی نژاد اور ملک کے سابق وزیر خزانہ رشی سنک سے پیچھے ہیں۔
ملک کے نئے وزیر اعظم کے لیے اقتصادی محاذ پر بہت سے چیلنجز ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے اور ملک کساد بازاری کی لپیٹ میں آنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری طرف تمام تجزیہ کار یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ بھارت کی جی ڈی پی رواں مالی برس سات فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق بھارت رواں برس بھی سالانہ بنیادوں پر ڈالر کے معاملے میں برطانیہ کی معیشت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس کے ساتھ وہ امریکہ، چین، جاپان اور جرمنی کے بعد پانچویں نمبر پر آ جائے گا۔ ایک دہائی قبل بھارت دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر پر تھا جب کہ برطانیہ پانچویں نمبر پر تھا۔
مزید پڑھیں: