ETV Bharat / business

G20 Countries Can Use UPI Facility جی ٹوئنٹی ممالک کے مسافر اب بھارت میں UPI استعمال کر سکیں گے، آر بی آئی - Travellers From G20 Countries Use UPI Facility

ریزرو بینک آف انڈیا نے G-20 ممالک سے منتخب ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کو ادائیگی کے لیے UPI استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے بعد یہاں آنے والے تمام مسافروں کو یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت کا فائدہ ملے گا۔ Travellers From G20 Countries Can Use UPI Facility

Foreign travellers from G20 nations can now pay via UPI
جی ٹوئنٹی ممالک کے مسافر اب بھارت میں UPI استعمال کر سکیں گے، آر بی آئی
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 10:42 AM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے جمعہ کے روز جی 20 ممالک کے مسافروں کو بھارت میں قیام کے دوران موبائل پر مبنی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ UPI ایک ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جس پر ہم ایک موبائل ایپ پر متعدد بینک اکاؤنٹس کو ضم کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم اپنے بینک اکاؤنٹ سے کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت کہیں سے بھی رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے بدھ کے روز غیر ملکی شہریوں اور غیر مقیم بھارتوں (این آر آئی) کو اسے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

آر بی آئی نے کہا کہ یہ سہولت G-20 ممالک کے مسافروں بنگلورو، ممبئی اور نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر استعمال کر سکیں گے، بعد میں اس سہولت کو ملک کے تمام داخلی مقامات تک بڑھا دیا جائے گا۔ آر بی آئی نے کہا کہ بھارت آنے والے مسافر اب ملک بھر میں پانچ کروڑ سے زیادہ دکانوں پر UPI کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں جو QR کوڈ پر مبنی UPI ادائیگیوں کو قبول کرتی ہیں۔ بھارت نے یکم دسمبر 2022 کو G-20 کی صدارت سنبھالی۔ G-20 دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کا ایک فورم ہے۔

اس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ، اور یورپی یونین شامل ہیں۔ یو پی آئی کے ذریعے ادائیگیوں میں جنوری میں ماہانہ بنیاد پر 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 13 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.