نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ جمہوریت اور معیشت تبھی فروغ پاتی ہے، جب حکومت کے کام کاج کے نظام میں ہر ایک مرحلے میں شفافیت اور جواب دہی ہو۔ Transparency and Accountability Garantie to boost Economic Growth
نئی دہلی میں 49 ویں قومی مینجمنٹ کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے رہنما معیشت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ دھنکھڑ نے یہ بھی کہا کہ بھارت تعلیم سے لے کر کاروبار اور حکومت کے کامکاج تک تقریباً ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا کے چوٹی کے ملکوںمیں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اس سال کے آخر میں گروپ20- کی صدارت کیذمہ داریاں سنبھالے گا۔
دھنکھڑ نے کہا کہ اس سے ملک کو عالمی اقتصادی اور سیاسی ایجنڈہ تیار کرنے کا ایک اور موقع فراہم ہوگا۔ نائب صدرنے کہا کہ زرعی شعبوں کی ترقی میں بھارتی صنعت کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسان ترقی کریں گے تو بھارت ترقی کرے گا۔
مزیر پڑھیں: