ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری - عالمی بازار کے ملے جلے رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی برقرار رہی۔ بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 92.47 پوائنٹس بڑھ کر 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 66023.24 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 29.40 پوائنٹس بڑھ کر 19812.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ India stock market is booming

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 5:32 PM IST

ممبئی: عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان، پاور، آٹو، آئی ٹی اور ہیلتھ کیئر سمیت بارہ گروپوں میں مقامی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی برقرار رہی۔ بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 92.47 پوائنٹس بڑھ کر 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 66023.24 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 29.40 پوائنٹس بڑھ کر 19812.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں اتار چڑھاؤ تھا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.33 فیصد تیزی کے ساتے 33517.21 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ اسمال کیپ 0.63 پوائنٹس کی کمی سے 39,577.98 پوائنٹس پر آ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3830 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1622 خریدے گئے 2067 میں فروخت جبکہ 141 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 29 کمپنیاں نفع میں جبکہ 20 نقصان میں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بی ایس ای کے بارہ گروپوں میں خریداری ہوئی۔ ان میں سی ڈی 0.13، انرجی 0.17، ایف ایم سی جی 0.34، ہیلتھ کیئر 0.54، آئی ٹی 0.52، یوٹیلٹیز 0.39، آٹو 0.64، کیپٹل گڈز 0.38، کنزیومر ڈیوربلز 0.47، آئل اینڈ گیس 0.36، پاور 1.41 فیصد اور ٹیک گروپ کے شیئر 0.52 فیصد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیبوں کو معقول قیمتیں ملنے سے کشمیری کاشتکار خوش

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رخ رہا۔ اس عرصے کے دوران جرمنی کے ڈیکس میں 0.45 فیصد اور جاپان کے نکئی میں 0.29 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.03 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.79 فیصد کی کمی ہوئی۔ اسی دوران ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مستحکم رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.