ممبئی: مثبت عالمی اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر دھاتوں، ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی سمیت بیشتر گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 168.21 پوائنٹس گر کر 60092.97 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 61.75 پوائنٹس گر کر 17894.85 پوائنٹس پر آگیا۔ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.34 فیصد گر کر 25086.10 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.10 فیصد گر کر 28830.05 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای پر زیادہ تر اجزاء میں کمی آئی، جس میں دھاتیں 0.98 فیصد، ٹیلی کمیونیکیشن 0.93 فیصد، اشیاء 0.76 فیصد، مالیاتی خدمات 0.55 فیصد، آٹو 0.58 فیصد، بینک 0.57 فیصد اور تیل اور گیس 0.13 فیصد شامل ہیں۔ فائدہ اٹھانے والوں میں آئی ٹی 1.10 فیصد، یوٹیلٹیز 1.54 فیصد، پاور 1.26 فیصد، ٹیک 0.85 فیصد شامل ہیں۔ عالمی سطح پر جاپان کے نکیئی میں 1.14 فیصد کمی کو چھوڑ کر دیگر تمام اہم اشاریے سبز رنگ میں تھے، جب کہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.12 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.13 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.04 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:
- Investment In Stock Market سرمایہ کاری کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں درپیش خطرے؟
- Indias export declines دسمبر میں بھارتی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 23.76 بلین ڈالر
- Go For ELSSs To Enjoy Dual Benefits ای ایل ایس ایس سے ٹیکس بچانے اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مدد مل سکتی ہے
یو این آئی