ETV Bharat / business

SBI Quarter 3 Results تیسری سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک کا منافع 14205 کروڑ روپے

ایس بی آئی کی تیسری سہ ماہی کا منافع دوسری سہ ماہی کے منافع سے سات فیصد زیادہ تھا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں بینک کا کل منافع بعد از ٹیکس 33538 کروڑ روپے رہا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے منافع سے تقریباً 49 فیصد زیادہ ہے۔

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:28 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رواں مالی سال کے دوران دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں 14205 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا ہے، جو ایک سال کی اسی مدت میں پہلے 8432 روپے کروڑ کے منافع کے مقابلے میں 68.4 فیصد زیادہ ہے۔ ایس بی آئی کو دوسری سہ ماہی میں 13265 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔ تیسری سہ ماہی کا منافع دوسری سہ ماہی کے منافع سے سات فیصد زیادہ تھا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں بینک کا کل منافع بعد از ٹیکس 33538 کروڑ روپے رہا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے منافع سے تقریباً 49 فیصد زیادہ ہے۔ جمعہ کی شام کو بینک کے جاری کردہ سہ ماہی نتائج کے مطابق دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں بینک کی خالص سود کی آمدنی 38069 کروڑ روپے رہی، جو ایک سال پہلے کے 30687 کروڑ روپے سے 24.05 فیصد زیادہ ہے۔

بینک کا خالص این پی اے زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران 0.57 فیصد کم ہو کر 0.77 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1.34 فیصد تھا۔ اسی مدت کے دوران مجموعی این پی اے 1.36 فیصد کم ہو کر 3.14 فیصد ہو گیا۔ 31 دسمبر 2022 تک بینک کی طرف سے دیا گیا مجموعی قرض سالانہ بنیاد پر 17.60 فیصد بڑھ کر 31 لاکھ 33 ہزار 565 کروڑ روپے ہو گیا۔ دوسری سہ ماہی کے مقابلے بینک کے مجموعی قرضے میں 3.25 فیصد اضافہ ہوا۔ تیسری سہ ماہی میں بینک کے ذخائر سال بہ سال 9.51 فیصد بڑھ کر 4213557 کروڑ روپے ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: SBI Economist Report: بھارت 2029 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن سکتا ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.