ETV Bharat / business

Share Market Update اسٹاک مارکیٹ میں چار روز سے جاری تیزی ختم

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 1:10 PM IST

جمعرات کو امریکی بازار اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ جمعرات کو آخری تجارتی سیشن میں 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس 348.80 پوائنٹس یا 0.58 فیصد بڑھ کر 60649.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ

ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ چار دنوں سے جاری تیزی ختم ہو گئی، کیونکہ سرمایہ کاروں نے کاروبار سے دور ی اختیاری کی ہے۔ سینسیکس، نفٹی جمعہ کو ابتدائی تجارت میں ٹوٹ گیا۔ دریں اثنا، 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس 2 گھنٹے قبل ابتدائی تجارت میں 73.79 پوائنٹس گر کر 60,575.59 پر تھا۔ وہیں دوسری جانب نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 17.85 پوائنٹس گر کر 17897.20 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ سینسیکس میں، بجاج فنسر، ایشین پینٹس، ہندوستان یونی لیور، ایکسس بینک، انڈس انڈ بینک، پاور گرڈ، بجاج فائنانس اور کوٹک مہندرا بینک بڑے خسارے میں رہے۔

دوسری طرف، وپرو، ٹیک مہندرا، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، سن فارما اور ریلائنس انڈسٹریز فائدہ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ ایشیائی بازاروں میں سیئول کے حصص کا اختتام خسارے کے ساتھ ہوا جبکہ جاپان، شنگھائی اور ہانگ کانگ کے بازاروں میں تیزی کے ساتھ کاروبار ہوا۔ جمعرات کو امریکی بازار اچھے منافع کے ساتھ بند ہوئے۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں، 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس جمعرات کو 348.80 پوائنٹس یا 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 60,649.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا معیاری انڈیکس نفٹی بھی 101.45 پوائنٹس یا 0.57 فیصد بڑھ کر 17,915.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دریں اثنا، عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 78.69 ڈالر فی بیرل رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (FIIs) نے جمعرات کو خالص 1,652.95 کروڑ روپے کے حصص خریدے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.