ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: اسٹاک مارکیٹ میں رونق برقرار - گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ

بی ایس ای پر 3521 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2303 کی قیمتوں میں اضافہ، 1116 میں کمی جبکہ 102 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Ends Higher

Sensex surges 874 pts, Nifty ends near 17,400
اسٹاک مارکیٹ میں رونق برقرار
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 7:48 PM IST

غیر ملکی بازاروں سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں کم قیمت پر چوطرفہ خریداری کے سبب آج سینسیکس اور نفٹی میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا۔ Stock Market Ends Higher

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 874.18 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57911.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 257.80 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17394.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex surges 874 pts, Nifty ends near 17,400

بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔ اس مدت کے دوران مڈ کیپ 1.28 فیصد بڑھ کر 24,873.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.33 فیصد بڑھ کر 29,358.43 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای پر 3521 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2303 کی قیمتوں میں اضافہ، 1116 میں کمی جبکہ 102 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 42 کمپنیوں میں سے آٹھ پر فروخت کا دباؤ تھا۔ بی ایس ای پر میٹل گروپ میں 0.06 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 18 گروپوں میں اضافہ ہوا۔

اس دوران بیرونی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.02، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.25 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.26 فیصد گرا، جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 1.25 فیصد اور جاپان کے نکیئی میں 1.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.