ETV Bharat / business

Stock Markets Ends Higher: اسٹاک مارکیٹ چھ ماہ بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری سے گلزار - غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وجہ سے مارکیٹ میں اچھال

بی ایس ای میں 3484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1371 میں خریداری، جب کہ 1976 میں فروخت ہوئی، 137 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Markets Ends Higher

Sensex rises for 6th straight session, ends 214 pts higher; Nifty tops 17,350
اسٹاک مارکیٹ چھ ماہ بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری سے گلزار
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:25 PM IST

ممبئی: جولائی میں چھ ماہ کے بعد ابھرتی ہوئی ایشیائی منڈیوں میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کی خرید کی وجہ سے گھریلو ایکویٹی مارکیٹ آج مسلسل چھٹے دن چڑھتی رہی Sensex Rises for 6th Straight Session۔ بھارت، جنوبی کوریا، ویتنام، تائیوان، فلپائن، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے اسٹاک ایکسچینج سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں 1.23 بلین ڈالر کی خریداری کی۔ یہ دسمبر 2021 کے بعد کسی ایک ماہ میں کی جانے والی خریداری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ چھ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ان منڈیوں سے مسلسل فروخت کی ہے۔ Stock Markets Ends Higher

اس کی وجہ سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 214.17 پوائنٹس بڑھ کر 58350.53 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 42.70 پوائنٹس بڑھ کر 17388.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت نے اسٹاک مارکیٹ کی رفتار کو سست کر دیا۔ اس عرصے کے دوران مڈ کیپ 0.60 فیصد گر کر 24,388.12 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.28 فیصد گر کر 27,471.79 پوائنٹس پر آگیا۔ Stock Markets Ends Higher

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں 3484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1371 میں خریداری، جب کہ 1976 میں فروخت ہوئی، 137 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 25 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 25 میں کمی کا رجحان رہا۔ بی ایس ای پر فائنانس، ٹیک اور آئی ٹی گروپس کے علاوہ باقی 16 گروپس پر سیلنگ کا غلبہ 1.28 فیصد تک بڑھ گیا۔ اس دوران ہیلتھ کیئر 0.65، انڈسٹریز 0.61، ٹیلی کام 1.26، آٹو 0.78، کیپٹل گڈز 0.82، میٹل 0.54 اور ریئلٹی گروپ 0.73 فیصد گرے۔

عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.06، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.27، جاپان کا نکی 0.53 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.40 فیصد بڑھ گیا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.71 فیصد کم ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.