عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آٹو، توانائی میں تیل اور گیس سمیت تیرہ گروپوں میں ہوئی خریداری سے آج شیئر بازار پچھلے دو دنوں کی گراوٹ سے نکل کر ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر پررہا Stock Market Ends Higher۔ بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 574.35 پوائنٹس بڑھ کر 57,037.50 پوائنٹس کے ساتھ 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 177.90 پوائنٹس مضبوط ہوکر 17,136.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس دوران مڈ کیپ 0.45 فیصد بڑھ کر 24,559.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.36 فیصد بڑھ کر 28,973.23 پوائنٹس پر رہا۔ Sensex Rises 574 points, Nifty Ends above 17,100
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3510 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1732 میں تیزی، 1664 میں گراوٹ رہی جبکہ 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 38 کمپنیاں سبز جبکہ 12 سرخ نشان پر رہیں۔
بی ایس ای کے 13 گروپوں میں خریداری جبکہ باقی چھ میں فروخت ہوئی۔ آٹو 2.21، توانائی 2.19، بیسک میٹریلس 0.75، سی ڈی جی ایس 1.10، ایف ایم سی جی 0.95، ہیلتھ کیئر 1.11، آئی ٹی 1.09، ٹیلی کام 1.40، کنزیومر ڈیوربلز 0.84، آئل اینڈ گیس 1.85، ریئلٹی 0.57 فیصد اور ٹیک گروپ کے شیئر میں 1.45فیصد کا اضافہ ہوا۔
بیرون ملک مارکٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.13 اور جاپان کا نکئی 0.86 فیصد بڑھا، جب کہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.40 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.35 فیصد کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں:
- مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی