ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز منافع کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 323.49 پوائنٹس بڑھ کر 54210.10 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69.9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16128.20 پوائنٹس پر کھلا۔ Sensex Rose 323 pts Nifty Gained 69 points
سبز نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 111.39 پوائنٹس بڑھ کر 22,792.40 پوائنٹس اور اسمال کیپ 94.34 پوائنٹس بڑھ کر 25875.75 پوائنٹس پر کھلا۔
غورطلب یہ ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 508.62 پوائنٹس ٹوٹ کر54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 53886.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 157.70 پوائنٹس گر کر 16053 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
مزید پڑھیں:
- دانشمندانہ سرمایہ کاری سے ٹیکس کا بوجھ کم ہوسکتا ہے
- فرضی انشورنس کمپنی اور ایجنٹز سے ہوشیار رہیں
- ریٹرن فائل کرتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں
- ایس بی آئی کو چھوڑ کر تمام سرکاری بینکوں کی نجکاری کا مشورہ
یو این آئی