ETV Bharat / business

Stock Market Updates اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، نفٹی سینسیکس میں بھاری گراوٹ - Nifty Crashes Below 17000

مسلسل چوتھے تجارتی سیشن میں سینسیکس 816.72 پوائنٹس گر کر 57,282.20 پوائنٹس پر پہنچا۔ این ایس ای نفٹی 254.4 پوائنٹس گر کر 17,072.95 پوائنٹس پر پہنچا۔ Stock Market Updates

Sensex Plunges 1,000 Points, Nifty Crashes Below 17,000
اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، نفٹی سینسیکس میں بھاری گراوٹ
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:47 PM IST

ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران سینسیکس 1000 پوائنٹ گر گیا اور نفٹی بھی 17000 سے نیچے پہنچ گیا۔ بتادیں کہ کمزور عالمی رجحانات اور امریکی کرنسی کی مضبوطی کے درمیان پیر کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارت میں سینسیکس تقریباً 817 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ اس عرصے کے دوران تمام اہم انڈیکس میں گراوٹ درج کی گئی۔ مسلسل چوتھے تجارتی سیشن میں، 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 816.72 پوائنٹس گر کر 57,282.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ این ایس ای نفٹی 254.4 پوائنٹس گر کر 17,072.95 پوائنٹس پر پہنچا۔ Nifty slips below 17,000, Sensex tanks 1000 points

پاور گرڈ، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی، مہندرا اینڈ مہندرا، این ٹی پی سی، انڈس انڈ بینک، ایکسس بینک اور ٹائٹن سینسیکس میں گراوٹ درج کی گئی۔ دوسری طرف نیسلے اور ہندوستان یونی لیور فائدہ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔ دیگر ایشیائی منڈیوں میں سیول، ٹوکیو اور شنگھائی سرخ رنگ میں تھے، جب کہ ہانگ کانگ میں معمولی اضافہ ہوا۔

جمعہ کے روز سینسیکس 1,020.80 پوائنٹس یعنی 1.73 فیصد گر کر 58,098.92 پر بند ہوا۔ نفٹی 302.45 پوائنٹس یا 1.72 فیصد گر کر 17,327.35 پر بند ہوا۔ دریں اثنا بین الاقوامی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.59 فیصد گر کر 85.64 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.