ممبئی: عالمی بازار میں تیزی کے درمیان گھریلو سطح پر مارکیٹ بھارتی فروخت کی وجہ گزشتہ روز کی تیزی کو کھونے کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 48.99 پوائنٹس گر کر 59196.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 10.20 پوائنٹس گر کر 17655.60 پوائنٹ پر آگیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری نے مارکیٹ کو سنبھالا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.47 فیصد بڑھ کر 25,702.14 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.10 فیصد بڑھ کر 29,086.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex, Nifty end marginally lower
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3588 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1661 میں فروخت 1789 خریداری، جب کہ 138 میں استحکام رہا۔ اسی طرح این ایس ای میں 29 کمپنیوں میں گراوٹ ہوئی جبکہ باقی 21 میں تیزی رہی۔
بی ایس ای میں سات گروپ سرخ نشان پررہے، جب کہ باقی 12 سبز نشان پر رہے۔ اس عرصے کے دوران انرجی 1.08، ہیلتھ کیئر 0.50، یوٹیلٹیز 1.74، میٹلز 0.87، آئل اینڈ گیس 1.35، ریئلٹی 0.49 اور پاور گروپ کے حصص میں 1.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.20، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.85، جاپان کا نکئی 0.02 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.36 فیصد مضبوط رہا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.12 فیصد گرا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی