ممبئی: مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینکوں کی سخت پالیسی کی امید پر عالمی بازار میں آئی تیزی کی بدولت مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کے سبب آج مسلسل دوسرے دن سبقت برقرار رکھتے ہوئے سینسیکس اور نفٹی نے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کی چھلانگ لگائی Stock Market Ends Higher۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 934.23 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 52,532.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 288.65 پوائنٹس چڑھ کر 15,638.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Jumps 934 pts, Nifty Ends Above 15,600
بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں سب سے تیزی رہیں۔ مڈ کیپ 2.42 فیصد چھلانگ لگا کر 21,507.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.99 اچھل کر 24,121.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3462 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2502 کی قیمتوں میں تیزی، 832 کی قیمتوں میں گراوٹ جبکہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 48 کمپنیاں سبز جبکہ دو سرخ نشان پر رہیں۔
بی ایس ای کے تمام 19 گروپوں میں زبردست خریداری ہوئی۔ بیسک میٹریلس 2.86، سی ڈی جی ایس 2.23، انرجی 4.95، ہیلتھ کیئر 2.01، انڈسٹریلس 2.86، آئی ٹی 3.05، ٹیلی کام 2.26، یوٹی لٹیز 3.58، کیپٹل گڈس 2.24، کنزیومر ڈیوریبلز 3.93، دھات 3.90، آئل اینڈ گیس 5.96، پاور 3.38، ریئلٹی 3.79 اور ٹیک گروپ کے حصص 2.82 چڑھے۔ بیرون ملک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.83، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.95، جاپان کا نکئی 1.84 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.87 فیصد مضبوط رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ میں 0.26 فیصد کی گراوٹ رہی۔
مزید پڑھیں:
- روس چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بنا
- کسادبازاری کی آہٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست گراوٹ
- ای ایم آئی بوجھ کو کم کرنے کے اسمارٹ طریقے
یو این آئی