ممبئی: بین الاقوامی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی Stock Markets Ends Higher۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 433.30 پوائنٹس Sensex Ends Over 400 points higher کی چھلانگ لگا کر 53161.28 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 132.80 پوائنٹس بڑھ کر 15832.05 پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.87 فیصد بڑھ کر 21991.81 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.57 فیصد بڑھ کر 24905.94 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Ends Over 400 points higher, Nifty50 Shuts shop Above 15,800
بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سبز رنگ میں رہے، جس میں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 2.02 فیصد اور سی ڈی میں سب سے کم 0.07 فیصد تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3575 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 2386 اضافے اور 1038 گراوٹ میں رہیں جبکہ 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پرچوطرفہ تیزی رہی۔ امریکی بازار سبزنشان میں کھلے۔ یورپی اور ایشیائی بازار بھی سبز نشان میں نظرآئے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.61 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.91 فیصد، جاپان کا نکئی 1.43 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.33 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.88 فیصد کی تیزی میں رہا۔
مزید پڑھیں:
- غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کاری کے لیے سونا ایک بہتر آپشن
- بانڈز کیا ہیں اور ان میں سرمایہ کاری کیسے کریں
یو این آئی