ETV Bharat / business

Stocks Close Higher سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد اضافہ - Sensex ends 550 pts higher Nifty up 175 pts

بی ایس ای پر کل 3565 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2069 میں اضافہ، 1368 میں کمی جب کہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Sensex ends 550 pts higher, Nifty up 175 pts

Sensex ends 550 pts higher, Nifty up 175 pts
سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد اضافہ
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 5:21 PM IST

ممبئی: برطانوی حکومت کے ٹیکس میں تخیف کے منصوبے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج ایک فیصد بڑھ کر ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ Sensex ends 550 pts higher, Nifty up 175 pts

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 549.62 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58960.60 پوائنٹس کی ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل یہ 16 ستمبر کو 58840.79 پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 175.15 پوائنٹس کے اضافے سے 17486.95 پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست خریدار دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.06 فیصد چھلانگ لگا کر 25,037.77 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.71 فیصد بڑھ کر 28,750.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3565 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2069 میں اضافہ، 1368 میں کمی جب کہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 39 کمپنیاں سبز رہیں جبکہ باقی 11 سرخ نشان پر رہیں۔

بی ایس ای کے تمام 19 گروپوں میں خرید مضبوط رہی۔ اس مدت کے دوران سی ڈی 1.06، ارجا 1.13، ایف ایم سی جی 1.22، ٹیلی کام 1.40، یوٹیلٹیز 1.46، آٹو 1.50، کیپٹل گڈز 1.97، پاور 1.46، ریئلٹی 1.76، آئی ٹی 0.67 اور ٹیک گروپ میں 1.04 فیصد اضافہ ہوا۔

برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 6,978.34 کی ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح جرمنی کے ڈی اے ایکس 1.06، جاپان کے نکیئی 1.42 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.82 فیصد جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.13 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.