ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: گھریلو شیئر بازار میں تیزی

ایچ ڈی ایف سی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے انضمام کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔ tock Market Ends Higher

Sensex ends 2% higher, Nifty shuts shop above 18000
گھریلو شیئر بازار میں تیزی
author img

By

Published : Apr 4, 2022, 8:13 PM IST

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہی آج مقامی سطح پر ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ ڈی ایف سی اور ایچ ڈی ایف سی کے انضمام سے پرجوش سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج دو فیصد کے اچھال سے ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی۔

اعلان کے بعد ایچ ڈی ایف سی بینک کے 10 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی کے نو فیصد اضافے سمیت 28 کمپنیوں کے حصص میں ہوئی زبردست خرید کے باعث بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس 1335.05 پوائنٹس یا 2.25 فیصد چھلانگ لگا کر ڈھائی مہینے کی بلند ترین سطح 60 ہزار کے پار 60611.74 پوائنٹس رہا ۔ اس سے پہلے اس سال 19 جنوری کو سینسیکس 60098.82 پوائنٹس پر رہا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی بھی 382.95 پوائنٹس یعنی 2.17 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر کے 18053.40 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی ہوئی خرید سے بی ایس کا ای مڈ کیپ 1.27 فیصد بڑھ کر 24,754.58 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.68 فیصد بڑھ کر 29,182.42 پر رہا۔ Sensex Ends 2% Higher, Nifty Shuts Above 18000

اس دوران بی ایس ای میں کل 3672 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2681 میں خرید اور 848 میں فروخت ہوئی جبکہ 143 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے ۔ اسی طرح این ایس ای میں 46 کمپنیوں کے حصص سبز جبکہ چار سرخ نشان پر رہے۔ بی ایس ای کے تمام 19 گروپس میں خرید درج کی گئی ۔ اس عرصے کے دوران فنانس گروپ میں سب سے زائد 4.25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اسی طرح بینکنگ 3.45، پاور 3.00، میٹل 2.04، یوٹیلٹیز 2.93، بیسک مٹیرل 1.58، سی ڈی جی ایس 1.00، انرجی 1.25، ایف ایم سی جی 1.25، ہیلتھ کیئر 1.48، انڈسٹریز 1.66، ٹیلی کام 1.50 ، آٹو1.11 ، کیپٹل گڈز 1.79 اور آئل اینڈ گیس گروپ کے حصص میں 1.47 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.