ETV Bharat / business

Rupee Falls By 30 Paise روپیہ 30 پیسے گر کر تاریخ کی کم ترین سطح پر - روپے کی قدر میں 30 پیسے کی کمی

دنیا کے کئی مرکزی بینکوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے سود کی شرح کے دباؤ میں آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 81.09 روپے فی ڈالر سب سے کم ترین سطح پر آگیا۔ ابتدائی تجارت میں روپیہ 29 پیسے کی کمی کے ساتھ 81.08 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ میں 81.230 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔Rupee Falls By 30 Paise

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 9:47 PM IST

ممبئی: آسمان کو چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے دنیا کے کئی مرکزی بینکوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے سود کی شرح کے دباؤ میں آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 81.09 روپے فی ڈالر سب سے کم ترین سطح پر آگیا۔ اسی طرح گزشتہ کاروباری روز روپیہ 83 پیسے کم ہوکر 80.79 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔Rupee Falls By 30 Paise

ابتدائی تجارت میں روپیہ 29 پیسے کی کمی کے ساتھ 81.08 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ میں 81.230 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم، فروخت سے تعاون کے بعد یہ بھی 80.77 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 80.79 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 30 پیسے کی کمی سے 81.09 روپے فی ڈالر پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے مرکزی بینکوں نے بے قابو مہنگائی کو روکنے کے لیے رواں ہفتے شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے پر دباؤ پڑا ہے۔ اس کے علاوہ ملکی اسٹاک مارکیٹ میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کی گراوٹ کا اثر بھی روپے پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Investment in SIP ایس آئی پی مستقبل میں مالی تحفظ کی ضمانت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.