نیویارک: موسمیاتی تبدیلی Climate Change کی وجہ سے رات کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ سے موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس سلسلے میں خبردار کیا ہے، سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رات کے درجہ حرارت میں اضافے سے مستقبل میں موت کا خطرہ 6 گنا بڑھ سکتا ہے۔ Climate Change May Increase Mortality Rate
ایک نئی عالمی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت شدید گرمی کے سبب نیند کے معمول میں خلل پڑنے سے انسانوں میں موت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ چین، جنوبی کوریا، جاپان، جرمنی اور امریکا کے محققین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انتہائی گرم راتوں سے اس صدی کے آخر تک دنیا بھر میں اموات کی شرح میں 60 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:
- ہم موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں ناکام ہوکر اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں: اقوام متحدہ
- سال 2021 میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریاں
- موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت نے پیش کیا اپنا نظریہ
The Lancet Planetary Health میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ رات کے وقت شدید گرمی نیند کے معمول کو متاثر کر سکتی ہے اور کم نیند سے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دل کی بیماری، دائمی امراض، سوزش کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ساتھ ہی دماغی صحت کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
گلنگز سکول میں ماحولیاتی سائنس اور انجینئرنگ شعبہ سے ژانگ نے کہا کہ 'راتوں کی گرمی اسوطاً بالترتیب 2100 تک 30 فیصد سے 60 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ جب کہ دن کے اوقات میں اوسطاً درجہ حرارت 20 فیصد سے بھی کم بڑھے گی۔ نتائج بتاتے ہیں کہ رات کے درجہ حرارت 2090 تک تقریباً دوگنے ہو جائیں گے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مشرقی ایشیا کے 28 شہروں میں 20.4 ° C سے 39.7 ° C کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے بیماری کا بوجھ بڑھ جائے گا جس سے نیند کے معمول میں خلل پڑے گا۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرم راتوں میں اموات کے خطرے پر یہ پہلا مطالعہ ہے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے یومیہ درجہ حرارت میں اضافے سے اموات کا خطرہ کافی زیادہ ہوسکتا ہے۔