نئی دہلی: مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس نیو انرجی لمیٹیڈ (آر این ای ایل) کیلیفورنیا میں واقع سولر ٹیک کمپنی کیلکس میں 20 فیصد حصہ داری کے لیے 1.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ آر این ای ایل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے سرمایہ کاری کے لیے حتمی معاہدے کیے ہیں۔ Reliance will buy stake in Caelux
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی آر این ای ایل نے کہا کہ کیلکس کے لیے اس سرمایہ کاری سے اس کے پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی میں فروغ ملے گا۔ کمپنی کی ٹیکنالوجی کی تجارتی ترقی کے لیے امریکہ میں پائلٹ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ای این ایل اور کیلکس نے امریکی کمپنی کی ٹیکنالوجی کے لیے تکنیکی تعاون اور کمرشلائزیشن پر ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ بھی کیا ہے۔" کیلکس پیرووسکائٹ پر مبنی شمسی ٹیکنالوجی کی ترقی میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Reliance Jio ریلائنس جیو کی بدولت فی شخص ڈیٹا کھپت میں سو گنا اضافہ
ریلائنس گجرات کے جام نگر میں عالمی سطح پر انٹیگریٹیڈفوٹو وولٹک گیگا فیکٹری قائم کر رہی ہے۔ اس سرمایہ کاری اور تعاون کے ذریعے، ریلائنس کیلکس کے پروڈکٹس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ طاقتور اور کم لاگت والے شمسی ماڈیول تیار کر سکے گی۔
یو این آئی