ممبئی: یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس UPI کے ذریعے ادائیگیوں کو مزید آسان بنانے کے لیے اب روپے کریڈٹ کارڈ کو بھی یو پی آئی کے ساتھ لنک کیا جا سکتا ہے۔ Credit Cards Linked to UPI
ریزرو بینک آف انڈیا RBI کی طرف سے بدھ کو ریگولیٹری پالیسیوں پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رسائی اور استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یو پی آئی UPI کے ساتھ کریڈٹ کارڈز کو لنک کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے Credit Cards Can Now Be Linked to UPI۔ ابتدائی طور پرروپے کریڈٹ کارڈ کو یو پی آئی سے منسلک کیا جائے گا۔ یہ انتظام صارفین کو یو پی آئی پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی کرنے کے مزید مواقع اور سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سہولت مطلوبہ نظام کے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد صارفین کو دستیاب ہوگی۔
آر بی آئی نے کہا کہ یو پی آئی ملک میں ادائیگی کا سب سے زیادہ جامع طریقہ بن گیا ہے۔ اس وقت یو پی آئی پلیٹ فارم پر 26 کروڑ سے زیادہ صارفین اور 50 ملین تاجر جڑے ہوئے ہیں۔ صرف مئی 2022 میں یو پی آئی کے ذریعے 10.40 لاکھ کروڑ روپے کے 594.63 کروڑ لین دین کیے گئے ہیں۔ فی الحال یو پی آئی صارف کے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بچت اور کرنٹ اکاؤنٹس کو جوڑ کر لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ اب اسے پیمنٹس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (پی آئی ڈی ایف) اسکیم میں سبسڈی کی رقم میں اضافہ اور سبسڈی کے دعوے کے عمل کو آسان بنا کر ترمیم کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے ہدف والے علاقوں میں ادائیگی قبولیت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں مزید تیزی آنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:
- ریپو ریٹ میں اضافہ، قرض ہوگا مہنگا
- آر بی آئی نے کوآپریٹو بینکوں کے لیے ہاؤسنگ لون کی حد کو دوگنا کر دیا
- ورلڈ بینک نے جی ڈی پی شرح نمو کی پیشنگوئی کو کم کر کے 7.5 فیصد کیا
- ایچ ڈی ایف سی بینک نے قرض مہنگا کیا
- ای ایم آئی بوجھ کو کم کرنے کے اسمارٹ طریقے
یو این آئی