نئی دہلی: مالی سال 2022 2023 اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ یکم اپریل سے نئے مالی برس کا آغاز ہوگا۔ مارچ کے مہینے میں ہی تمام کھاتوں کا حساب ہوتا ہے۔ ایسے میں آر بی آئی نے تمام بینکوں کو اتوار کو کھلے رہنے کی ہدایت دی ہے۔ دراصل 31 مارچ موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے۔ اس دن بینکوں میں کلوزنگ کا کام ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آر بی آئی نے تمام بینکوں کو سرکاری لین دین کے لیے شاخیں کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تاہم اس دن بینکوں میں صارفین کے لیے کوئی کام نہیں ہوگا۔ جب کہ چیک بینک برانچ میں جمع کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس دن آن لائن بینکنگ بھی کھلی رہے گی۔ 31 مارچ کے بعد لگاتار دو دن یعنی یکم اور 2 اپریل کو بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔
مرکزی بینک کے خط میں کہا گیا ہے کہ "تمام ایجنسی کے بینکوں کو 31 مارچ 2023 کو عام کام کے اوقات کے دوران سرکاری لین دین سے متعلق کاؤنٹر ٹرانزیکشن کے لیے اپنی شاخیں کھلی رکھنی چاہئیں۔" اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر (NEFT) اور ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (RTGS) سسٹم کے ذریعے لین دین 31 مارچ 2023 کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ نیز 31 مارچ کو سرکاری چیکوں کی وصولی کے لیے خصوصی کلیئرنگ کی جائے گی، جس کے لیے RBI کا محکمہ ادائیگی اور تصفیہ نظام (DPSS) ضروری ہدایات جاری کرے گا۔
31 مارچ سے پہلے آدھار کو PAN سے لنک کروا لیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو یکم اپریل سے آپ کے PAN کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پی ایم ویا وندنا یوجنا میں سرمایہ کاری کرنے کا آخری موقع بھی اسی دن ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ بھی آئی ٹی آر فائل کرتے ہیں تو آپ کو 31 مارچ سے پہلے آئی ٹی آر فائل کرنا ہوگا۔ ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: