ETV Bharat / business

Union Minister Narendra Singh Tomar: زراعی شعبے میں کسانوں کے لیے منافع بہت اہم

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کھاد، کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ جڑنا چاہیے۔ Union Minister Narendra Singh Tomar

Private sector should also join hands with the Government to reduce the use of fertilizers and pesticides :Tomar
زراعی شعبے میں کسانوں کے لیے منافع بہت اہم
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 10:03 PM IST

نئی دہلی: وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر نے Union Minister Narendra Singh Tomar کہا ہے کہ نجی شعبے کو بھی زراعت میں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ جڑنا چاہیے۔ مسٹر تومر نے یہ بات سولن (ہماچل پردیش) سے فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے ذریعہ ورچوئل منعقد 11ویں ایگرو کیمیکل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ Agriculture Minister addresses FICCI's 11th Agrochemicals Conclave

انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور ملکی معیشت میں زراعت کا بہت بڑا حصہ ہے۔ زرعی شعبے میں کسانوں کے لیے منافع بہت اہم ہے۔ پیداوار میں اضافہ بھی بہت ضروری ہے۔ ملک میں دالوں اور تیل کے بیجوں کے حوالے سے اچھا کام ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے میں منافع میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے اور کاشتکاروں کو کاشت کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم از کم ہونا چاہیے، جس کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کئی اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت چاہتی ہے کہ کسان ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی فصلوں پر جا سکیں۔ فصلوں کی پیداوار میں یکسانیت کو یقینی بنانے اور ان کی پیداوار میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ آج باغبانی کو بھی بڑھانا چاہیے تاکہ ہم ہر لحاظ سے خود کفیل بن سکیں۔ ہمارا ملک غذائی اجناس کے لحاظ سے بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں دیگر زرعی ترقی یافتہ ممالک کی طرف بھی دیکھنا ہوگا اور ان کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ دس ہزار نئے ایف پی اوز بھی بنائے جا رہے ہیں، جس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے اور ہوتا رہے گا۔ فصلوں کے تنوع کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرشی وگیان کیندر کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے توقع کی کہ فکی جیسی تنظیمیں زرعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.