ETV Bharat / business

Prime Minister’s Employment Generation Programme: وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا کے لئے 13554 کروڑ روپے مختص

اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق مینوفیکچرنگ یونٹس Manufacturing Units کے لیے مالی امداد کی رقم 25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ سروس سیکٹر Service Sector کے لیے اس حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ Prime Minister’s Employment Generation Programme

Prime Minister’s Employment Generation Programme: وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا کے لئے 13554 کروڑ روپے مختص
Prime Minister’s Employment Generation Programme: وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا کے لئے 13554 کروڑ روپے مختص
author img

By

Published : May 30, 2022, 8:02 PM IST

وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا Prime Minister's Rojgar Yojna میں اگلے پانچ سالوں کے لئے 13554.42 کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں جس سے 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ 15ویں پے کمیشن نے وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا میں اگلے پانچ سال (مالی سال 2021-22 سے 2025-26) کے لئے الاٹمنٹ جاری کردیا ہے۔ اس سے اگلے پانچ برسوں میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب کے لیے گھر کا تصور، غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم؟

اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق مینوفیکچرنگ یونٹس کے لیے مالی امداد کی رقم 25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ سروس سیکٹر کے لیے اس حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی صنعت اور دیہی علاقے کی تعریف بھی بدل دی گئی ہے۔ پنچایتی راج کے تحت آنے والے علاقوں کو دیہی اور کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں کو شہری سمجھا جائے گا۔ خواہش مند اضلاع کے لوگوں اور خواجہ سراؤں کو خصوصی زمرے میں شمار کیا جائے گا اور انہیں اضافی سبسڈی ملے گی۔ Prime Minister's Rojgar Yojna

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.