ETV Bharat / business

Modi Pushes for Self-Reliance in His Speech مودی نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے جئے انوسندھان کا نعرہ دیا

75 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنانے اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق پر زور دینا ضروری ہو گیا ہے۔ PM Modi pushes for Self-Reliance in his address

PM Modi pushes for Self-Reliance in his address
مودی نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ’جئے انسندھان‘ کا نعرہ دیا
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 12:36 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز 'جے انوسندھان' کا نیا نعرہ دیا جس کا مقصد ملک کو خود کفیل بنانا اور مختلف شعبوں میں درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ 75 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو خود کفیل بنانے اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق پر زور دینا ضروری ہو گیا ہے۔ PM Modi pushes for Self-Reliance in his address

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ' ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو خلا سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک تحقیق کے لیے بھرپور مدد ملے۔ اسی لیے ہم خلائی مشن، ڈیپ اوشین مشن کو بڑھا رہے ہیں۔ خلا اور سمندر کی گہرائیوں میں ہمارے مستقبل کا لازمی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ’جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان‘ کے بعد ہم ’جئے انوسندھان‘ بھی کریں۔ اس کے لیے انہوں نے 'جئے انوسندھان' کا نیا نعرہ بھی دیا۔ مودی نے کہا کہ لال بہادر شاستری جی کا ' جئے جوان، جئے کسان منتر آج بھی ملک کے لیے متاثر کن ہے۔ اٹل جی نے 'جئے وگیان' کہہ کر اس میں ایک کڑی جوڑی تھی۔ لیکن اب امرت دور کے لیے ایک اور ضرورت ہے، وہ ہے جے انوسندھان۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان، جئے انوسندھان۔" PM Modi's Jai Jawan Jai Kisan Jai Anusandhan slogan

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک میں سودیشی مصنوعات کے بارے میں بیداری بڑھ رہی ہے، بچوں میں بھی سودیشی کھلونوں کی خواہش بڑھ رہی ہے۔ بچے درآمد شدہ کھلونوں سے کھیلنے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کے تحت غیر ملکی کمپنیاں بھارت آرہی ہیں اور سرمایہ کاری کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی لارہی ہیں، جس سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور ملک کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’آج جب ہم دنیا کو برہموس فراہم کر رہے ہیں، ہر بھارتی کو اس پر فخر ہوتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.