ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل مستحکم - petrol diesel prices unchanged

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پیٹرول اور ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 53ویں دن مستحکم رہیں۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged

petrol, diesel prices unchanged today
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل مستحکم
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 12:30 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 53ویں دن مستحکم رہیں۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged

تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی بڑی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.09 فیصد کمی کے ساتھ 99.40 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.20 فیصد کمی کے ساتھ 95.65 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

مزیدپڑھیں:

شہرپٹرولڈیزل
دہلی96.7289.62
ممئی 111.3597.28
کولکاتا106.0392.76
چنئی102.6394.24

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.