نئی دہلی: بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتوں کو لگاتار 49ویں دن بھی مستحکم رہا۔ جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی تھی۔ Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged
تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔
مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 107.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.01 فیصد کمی کے ساتھ 104.80 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 111.35 | 97.28 |
کولکاتا | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی