نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، جمعہ کو گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 34ویں دن مستحکم رہیں۔ Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرریاستوں میں الگ الگ ہیں۔
مرکزی حکومت نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 110.05 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 104.49 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 111.35 | 97.28 |
کولکاتا | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یواین آئی