ETV Bharat / business

Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تیسرے دن مستحکم - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کئے جانے سے مسلسل تیسرے دن ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Petrol and Diesel Prices
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تیسرے دن مستحکم
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 11:42 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر ملک میں ان دو فوسل فیولز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 19 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 102.78 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی کروڈ 1.95 فیصد اضافے کے ساتھ 97.90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

  • آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

میٹرو شہر….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی............105.41.......96.67

کولکاتا ......115.12.......99.83

ممبئی …………120.51…….104.77

چنئی ............... 110.85 ........... 100.94

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.