نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ ہفتے کے آخر میں 93.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 87.25 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ Petrol and Diesel Price in India
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
میٹرو شہر | پیٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 روپے فی لیٹر | 89.62 روپے فی لیٹر |
ممبئی | 106.31 روپے فی لیٹر | 89.62 روپے فی لیٹر |
کولکاتا | 106.03 روپے فی لیٹر | 92.76 روپے فی لیٹر |
چنئی | 102.63 روپے فی لیٹر | 94.24 روپے فی لیٹر |
یو این آئی