نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی Petrol Diesel Prices Unchanged، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 24 ویں دن بھی مستحکم رہیں Fuel Rates Remain Unchanged۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کی وجہ سے یہ اب بھی 120 ڈالر فی بیرل سے اوپر چل رہی ہیں۔
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اورمال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔ 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 121.48 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 119.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
- ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران
- مرکزی کابینہ نے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو دی منظوری
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر جلد کام شروع ہوگا، طالبان
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 111.35 | 97.28 |
کولکاتا | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی