ETV Bharat / business

Fuel Rates Remain Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 3:45 PM IST

انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہیں۔ Petrol and Diesel Price

Petrol and diesel price June 14: Fuel rates remain unchanged
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 23ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی: ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں Petrol and Diesel Price میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 23ویں دن بھی مستحکم رہیں Petrol and Diesel Price Unchanged۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے، تاہم یہ اب بھی 120 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہیں۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مرکزی حکومت نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 122.12 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 120.81 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:-

شہرپٹرولڈیزل
دہلی96.7289.62
ممبئی111.3597.28
کولکاتا106.0392.76
چنئی102.6394.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.