ETV Bharat / business

Personal Accident Insurance مالی تحفظ کے لیے پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی پر غور کیا جاسکتا ہے - رسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی کا انتخاب کیوں ضروری

حادثے کی وجہ سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی پرغور کیا جا سکتا ہے۔ کچھ کمپنیاں پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی میں ایڈونچر ٹرپس کو بھی شامل کرکے مناسب مالی تحفظ فراہم کررہی ہیں۔ Personal Accident Insurance

Personal accident insurance covers medical expenses, loans, EMIs
مالی تحفظ کے لیے پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 10:51 PM IST

حیدرآباد: کورونا کے بعد بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ ہم سڑک حادثات میں بھی اضافے کو دیکھ رہے ہیں۔ اس تناظر میں غیر متوقع حادثات سے خود کو مالی طور پر محفوظ رکھنا اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ضمن میں پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ یہ پالیسی ایسی کسی بھی صورت میں مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

گاڑیوں میں سفر کے دوران کوئی بھی حادثہ غیر متوقع طور پر پیش آ سکتا ہے، یہ ہلاکتوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ بعض اوقات حادثات کی وجہ سے سفر کرنے والے معذور یا جزوی معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔ پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی ایسے خطرات کے دوران نقصان کے مالی پہلوؤں کا خیال رکھتا ہے۔ خاص طور پر اگر کسی حادثے کی وجہ سے پالیسی ہولڈر کے ساتھ کچھ ہوتا ہے، تو یہ یقینی بناتا ہے کہ خاندان کو کسی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 18-65 برس کی عمر کے لوگ اس پالیسی کو خریدنے کے اہل ہیں۔

ایک شخص حادثے کے بعد برسوں تک آمدنی سے محروم رہ سکتا ہے۔ طبی اخراجات، قرضوں، EMIs اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی کام آسکتی ہے۔ اسے مختلف ضروریات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حال ہی میں انشورنس کمپنیوں نے ان پالیسیوں کے تحت ایڈونچر ٹرپس کو بھی شامل کیا ہے۔ پالیسی ہولڈر کے حادثاتی موت کی صورت میں نومینی یا قانونی ورثا کو حادثاتی موت کی کوریج کے تحت بیمہ کی رقم ملے گی۔ اگر کوئی شخص اس حد تک معذور ہو جاتا ہے کہ وہ کسی بھی علاج کے ذریعے صحت یاب نہیں ہو پاتا، تو کچھ انشورنس کمپنیاں بیمہ کی دگنی رقم پیش کرتی ہیں۔

اگر پالیسی ہولڈر جسم کے کسی حصہ سے محروم ہوجاتا ہے یا حادثے کی وجہ سے بینائی یا سماعت سے محروم ہوجاتا ہے، تو پالیسی کی شرائط کے مطابق علاج کی لاگت فراہم کی جائے گی۔ بعض اوقات ڈاکٹر ان لوگوں کو آرام کا مشورہ دیتے ہیں جو کسی حادثے میں شدید یا معمولی زخمی ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مذکورہ شخص آمدنی سے محروم ہو سکتا ہے۔ نیز اس وقت ہونے والے اخراجات کے لیے رقم کی ضرورت ہوگی۔ ان کا احاطہ کرنے کے لیے، انشورنس کمپنی پالیسی کی شرائط کے مطابق روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر ایک خاص رقم فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.