ETV Bharat / business

Pakistan-Iran Border Market پاکستان اور ایران بارڈر پر اکتوبر میں تجارتی منڈی کھولنے کا اشارہ

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 5:38 PM IST

پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پشین مند بارڈر پر جلد تجارت شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ Pakistan-Iran border market to open in Oct

Pakistan-Iran border market to open in Oct: Minister
پاکستان اور ایران بارڈر پر تجارتی منڈی اکتوبر میں کھلنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان-ایران پشین سرحد بازار اکتوبر میں کھلنے کی امید ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ تجارتی وزیر سید نویدقمر نے یہ معلومات دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایران کے پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد یہ تبصرہ کیا۔ Pakistan-Iran border market to open in Oct

انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور اس کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا، جب کہ گبد، رمدان اور کوہاک سمیت دیگر تین سرحدوں میں مارکیٹوں پر کام شروع ہوگیا ہے۔

قمر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے 12 سرحدوں میں مارکیٹوں کی تجویز بھیجی گئی تھی جن میں سے 9 کو منظور کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بیان میں کہا کہ پٹرولیم اور گیس کی تجارت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمانی وفد کے سربراہ ملک فضلی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں جن کی مشترکہ سرحد 920 کلومیٹر سے زائد پر پھیلی ہوئی ہے جہاں سے باہمی تجارت ہوتی ہے اور سال بھر لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ باہمی تجارت کا حجم بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران نے پیاز اور ٹماٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.