ETV Bharat / business

Energy Prices to Rise: پاکستان میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا: وزیر

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 3:46 PM IST

پاکستان کے توانائی کے وزراء Energy Ministers خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے قیمتوں کے حوالے سے قانونی مجبوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے تھے جبکہ اسے بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے بغیر لوگوں کو نازک حالت سے نکالنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

Pakistan energy prices to rise until year-end: Energy ministers
پاکستان میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا: وزیر

اسلام آباد: پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اگلے تین سے چار ماہ تک اضافہ جاری رہے گا Pakistan Energy Prices to Rise Until Year-End اور اس کے بعد نومبر دسمبر سے قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔ ڈان اخبار نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کے توانائی کے وزراء خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے قیمتوں کے حوالے سے قانونی مجبوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے تھے۔ جبکہ اسے بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے بغیر لوگوں کو نازک حالت سے نکالنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

دونوں وزراء نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ ​​حکومت نے بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر جاری رکھی اور ریگولیٹرز سے ٹیرف طے کرنے کے بعد نئی حکومت کے پاس بیک لاگ کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔ یہ ساری صورتحال قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلی حکومت نے ایل این جی، کوئلہ اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی اس وقت ایندھن کی درآمد کا بندوبست نہیں کیا اور عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے عالمی قرض دہندگان کووڈ کے جھٹکے سے نکلنے کے لئے سستے اور غیر مشروط قرضے فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کے آنے تک ایندھن کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمتوں میں باقاعدگی سے اضافہ کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے تین برس سے زائد عرصے تک اس کا نوٹیفکیشن نہیں کیا اور صرف آخری مراحل میں قانون میں تبدیلی کی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.