ETV Bharat / business

Odisha Presents Rs 2 Lakh Crore Budget: اڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں دو لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا

اڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں ہفتہ کے روز 2,00,000 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا Odisha Presents Rs 2 lakh Crore Budget۔ مالی برس 2022-23 کے لیے پروگرام کے اخراجات کا کل تخمینہ 1,00,000 کروڑ روپے ہوگا، جو کل بجٹ سائز کا 50 فیصد ہے۔

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 11:02 PM IST

odisha-presents-rs-2-lakh-crore-budget-for-2022-23-fiscal
اڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں دو لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا

بھونیشور: اڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں ہفتہ کے روز 2,00,000 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ ریاستی وزیر خزانہ نرنجن پجاری نے 2022-23 کے لیے ترقیاتی اور سرمایہ کاری پر مبنی سالانہ بجٹ 2,00,000 کروڑ روپے کے ساتھ پیش کیا۔ Odisha Presents Rs 2 Lakh Crore Budget for 2022_23 fy

اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر پجاری نے کہاکہ گذشتہ 22 برسوں میں بجٹ کا حجم 17 گنا بڑھ گیا ہے اور رواں برس یہ 2,00,000 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس سال کا بجٹ مالی برس 2021-22 کے بجٹ سے تقریباً 17.6 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران پروگرام کے اخراجات میں 28 گنا اضافہ اور سرمائے کے اخراجات میں تقریباً 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی بجٹ دو حصوں میں پیش کیا گیا۔ پہلا زرعی بجٹ اور دوسرا عام بجٹ۔ مالی برس 2022-23 کے لیے پروگرام کے اخراجات کا کل تخمینہ 1,00,000 کروڑ روپے ہوگا، جو کل بجٹ سائز کا 50 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ، 10,000 کروڑ روپے بجٹ سے باہر کے ذرائع اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔

ساتھ ہی انتظامی اخراجات کے لیے 89,590 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ میں 3,210 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جب کہ ریاست سے منتقلی پر 7,200 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.