ETV Bharat / business

Coal Production Growth این ٹی پی سی کوئلے کی پیداوار میں 51 فیصد اضافہ - این ٹی پی سی کوئلے کی پیداوار میں 51 فیصد اضافہ

موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر 2022) میں این ٹی پی سی نے 50.79 لاکھ ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے، جو ایک سہ ماہی میں کمپنی کی اب تک کی سب سے زیادہ کوئلے کی پیداوار ہے۔NTPC coal production growth of 51 Percent

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 8:19 PM IST

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) لمیٹڈ کے کوئلے کی کان کنی یونٹ نے رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کا غیر معمولی اضافہ حاصل کیا ہے۔ این ٹی پی سی کے ترجمان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے آج کہا کہ کمپنی نے گزشتہ مالی سال (2021-22) کے اپریل تا دسمبر میں 90.65 لاکھ ٹن کوئلے کی پیداوار کی تھی۔ اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 140.55 لاکھ ٹن کی پیداوار ہوئی ہے۔NTPC produces 14.55 MT coal From captive mines in Apr-Dec

انہوں نے بتایا کہ چار آپریشنل کوئلے کی کانوں پکڑی-برواڈیہ (جھارکھنڈ)، چٹی-بریاتو (جھارکھنڈ)، دولنگا (اوڈیشہ) اور تلائی پلی (چھتیس گڑھ) نے اپنے قیام کے بعد دسمبر-2022 میں سب سے زیادہ ماہانہ کوئلے کی پیداوار 22.83 لاکھ ٹن حاصل کی ہے۔ اسی طرح این ٹی پی سی کی کیپٹیو کوئلہ کانوں (صرف اس کے اپنے استعمال کے لیے مختص) نے اس مدت کے دوران کمپنی کے 22 سے زیادہ پاور پلانٹس کو 600.95 لاکھ ٹن کوئلہ فراہم کیا ہے۔

موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر 2022) میں این ٹی پی سی نے 50.79 لاکھ ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے، جو ایک سہ ماہی میں کمپنی کی اب تک کی سب سے زیادہ کوئلے کی پیداوار ہے۔ اس مدت کے دوران 50.42 لاکھ ٹن کوئلہ این ٹی پی سی کے پاور پلانٹس کو بھیجا گیا ہے، جو قیام کے بعد سے اب تک کی سب سے بہترین سہ ماہی کارکردگی ہے۔

کوئلے کی پیداوار کے ساتھ ساتھ این ٹی پی سی نے دسمبر-2022 میں 89.16 ایل سی ایم کا اب تک کا سب سے زیادہ ماہانہ اووربرڈن (کوئلہ بلاک کی اوپری سطح کی مٹی وٖغیرہ) ہٹانے کا ہدف بھی حاصل کیا ہے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 206.08 ایل سی ایم کے مقابلے میں 448.77 لاکھ مکعب میٹر کے اووربرڈن کو ہٹانے کا ہدف حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Green Hydrogen Blending Project بھارت کے پہلے گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ کا آغاز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.