نئی دہلی: مرکزی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ UPI لین دین پر کوئی سروس چارج نہیں لگایا جائے گا۔ ایک ٹویٹ میں وزارت خزانہ نے کہا کہ UPI عوام اور معیشت کے پیداواری فائدوں کےلیے بے پناہ سہولیات کے ساتھ ایک ڈیجیٹل بہتری کا وسیلہ ہے۔ UPI خدمات کے لیے کوئی چارج لگانے کے بارے میں حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ خدشات کو دوسرے ذرائع سے پورا کرنا ہوگا۔" No plan to charge for UPI services
انہوں نے کہا کہ "حکومت نے گذشتہ برس ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے مالی مدد فراہم کی تھی اور رواں برس بھی ڈیجیٹل کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے اور ادائیگی کے پلیٹ فارم کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ سستی اور صارف دوست ہیں"۔
حکومت کی طرف سے یہ وضاحت میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرکزی بینک UPI سسٹم کے ذریعے ہونے والے ہر مالیاتی لین دین پر چارجز کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ رپورٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی اور بہت سے لوگوں نے اس رپورٹ پر بھارتی حکومت کے ہینڈل کی وضاحت بھی مانگی۔
مزید پڑھیں: