ETV Bharat / business

Petrol Diesel Prices Today: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک کی سب سے بڑے پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ Petrol Price in India

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : May 8, 2022, 2:23 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو 32 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹرہے۔ New Petrol Diesel Prices in India

بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 112.39 ڈالرفی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.17 فیصد اضافے کے ساتھ 110.61 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 42 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان دونون ایندھنوں کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر صبح دونوں ایندھنوں کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی............. 105.41.......96.67

کولکتہ ......115.12.......99.83

ممبئی …………120.51…….104.77

چنئی...................110.85........100.94

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.