نئی دہلی: عالمی منڈی میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے چل رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.55 فیصد گر کر 88.00 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور امریکی کروڈ بھی 0.47 فیصد کم ہو کر 80.85 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: RBI hikes repo rate by 50 basis points ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پیٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 106.31 | 94.27 |
کولکتہ | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی