نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تقریباً تین ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، ملک میں گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتہ کو بھی مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ No change in petrol and diesel prices in India
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 97.92 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.37 فیصد اضافے کے ساتھ 93.20 ڈالر فی بیرل پررہا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Diwali Gift to Delhiites دیوالی سے پہلے دہلی والوں کو مہنگائی کا تحفہ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پٹرول............ڈیزل
........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ...............106.31..94.27
کولکاتہ ......106.03.......92.76
چنئی.............102.63.......94.24
یو این آئی