ETV Bharat / business

نرملا سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 10:25 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سی جی ایس ٹی اور کسٹمز ویزاگ زون کو بھومی پوجا اور انفراسٹرکچر کی تخلیق کے لیے مبارکباد دی اور زون کو ریونیو کمانے میں مثبت رجحان کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ Nirmala Sitharaman on facilities to taxpayers

نرملا سیتا رمن
نرملا سیتا رمن

نئی دہلی: ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن نے آج کہا کہ جی ایس ٹی سیوا کیندروں کے ذریعے بائیو میٹرک پر مبنی آدھار کی تصدیق کو آندھرا پردیش کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج جی ایس ٹی بھون، تروپتی سی جی ایس ٹی کمشنریٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ورچوئل خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا جی ایس ٹی بھون ٹیکس انتظامیہ میں بنیادی ڈھانچے اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین سنجے کمار اگروال نے بھومی پوجن کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سی جی ایس ٹی اور کسٹمز ویزاگ زون کو بھومی پوجا اور انفراسٹرکچر کی تخلیق کے لیے مبارکباد دی اور زون کو ریونیو کمانے میں مثبت رجحان کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.