نئی دہلی: صنعتکار مکیش امبانی نے امیر ترین افراد کی فہرست میں گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈانی فوربس رئیل ٹائم کی فہرست میں سویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ گوتم اڈانی کے حصص میں گراوٹ کی وجہ سے ان کی مجموعی مالیت 83.9 بلین ڈالر پر آگئی ہے۔ دوسری طرف مکیش امبانی اپنی 84.3 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ حال ہی میں امریکی ریسرچ کمپنی ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے مالیاتی فراڈ کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد ان کے شیئرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی اور جس کی وجہ سے وہ ٹاپ تھری پوزیشن والے امیرترین افراد کی فہرست سے گھٹ کر دسویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ اس کا فائدہ مکیش امبانی کو ہوا ہے۔ مکیش امبانی 9ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس فہرست میں برنارڈ ارنالٹ اور فیملی پہلے نمبر پر، ایلون مسک نمبر دو اور جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گوتم اڈانی کے حصص میں گراوٹ کی وجہ سے ان کی مجموعی مالیت 83.9 بلین ڈالر پر آ گئی ہے۔ مکیش امبانی نے اب گوتم اڈانی کو 84.3 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربس کی فہرست میں اڈانی 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ امبانی 9ویں نمبر پر ہیں۔ اڈانی کو پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران اڈانی چوتھے نمبر سے آٹھویں نمبر پر آ گئے۔ اس کے ساتھ ہی اڈانی بھی ان ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایک دن میں 20.8 بلین ڈالر کی کمی کے بعد وہ ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایلون مسک کو ایک دن میں سب سے زیادہ 35 ارب ڈالر، مارک زکربرگ کو 31 ارب ڈالر اور جیف بیزوس کو 20.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی بات کریں تو برنارڈ آرناولٹ 214 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایلون مسک 178.3 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ جیف بیزوس 126.3 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیری ایلیسن 111.9 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے، وارن بفے 108.5 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں: