نئی دہلی: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل طور پر فعال کرنے کی ایمیزون انڈیا کی کوششوں کا یہ نتیجہ نکلا کہ 85 لاکھ سے زیادہ چھوٹے کاروبار ایمیزون پے Amazon Pay کے ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے میں شامل ہو چکے ہیں۔ More than 85 lakh SMEs using Amazon Pay
آج جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ پہلے یہ تاجر بڑے پیمانے پر کاروباری لین دین میں نقدی کا استعمال کرتے تھے، اب وہ ایمیزون پے کے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین سے ادائیگیاں قبول کرتے ہیں۔ مزید برآں ایمیزون پے فار بزنس ایپ، وائس نوٹیفکیشن فیچر، ورکنگ کیپیٹل لون کی آسان دستیابی جیسے اقدامات نے ایسے مائیکرو انٹرپرائزز اور تاجروں کو ایک آسان ڈیجیٹل سفر کا تجربہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔
ایمیزون پے انڈیا کے سی ای او اور سینئر نائب صدر مہندر نیرورکر نے بتایاکہ "چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے بھارت کی اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ہمارا مقصد آف لائن تاجروں کو بااختیار بنانا، انہیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے ڈیجیٹل سفر کو تیز کرنے والے بہت سے دوسرے ٹچ پوائنٹس کے علاوہ ان کے ادائیگی کے تجربے کو بڑھانا ہے۔ یہ سنگ میل اس اعتماد کا ثبوت ہے کہ بھارت میں 85 لاکھ سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے ہمیں جگہ دی ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم جامع اقدامات کو آگے بڑھانے، بھارت میں ادائیگیوں کے طریقے کو تبدیل کرنے اور ایس ایم بی کے لیے ادائیگی کی قبولیت کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے'۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی