ETV Bharat / business

Moody's Slashes India's Economic Growth Forecast موڈیز نے بھارتی معاشی ترقی کی شرح نمو کے تخمینے کو گھٹایا

موڈیز انویسٹرز سروس نے جمعرات کے روز مالی برس 2022 کے لیے بھارت کی معاشی ترقی کے تخمینے کو گھٹا کر 7.7 فیصد کر دیا ہے۔ یہ موڈیز کی جانب سے مئی میں 8.8 فیصد کی شرح نمو کے تخمینے سے 1.1 فیصد کم ہے۔ Moody's slashes India's economic growth forecast

Moody's slashes India's economic growth forecast to 7.7% for 2022
موڈیز نے بھارتی معاشی ترقی کی شرح نمو کے تخمینے کو گھٹایا
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 4:30 PM IST

نئی دہلی: موڈیز انویسٹرز سروس نے سال 2022 کے لیے بھارتی معیشت کی ترقی کی پیشین گوئی کو کم کر دیا ہے۔ موڈیز کو توقع ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود، کمزور مانسون اور سست عالمی نمو کی وجہ سے بھارتی معیشت 7.7 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ رواں برس مئی میں موڈیز نے توقع ظاہر کی تھی کہ بھارتی معیشت 8.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ اس طرح ریٹنگ ایجنسی نے اپنے پہلے کے تخمینہ سے 1.1 فیصد کم کر دیا ہے۔

گلوبل میکرو آؤٹ لک 2022-23 کی تازہ رپورٹس میں موڈیز نے کہا ہے کہ بھارت کا مرکزی بینک آر بی آئی 2023 میں مہنگائی کے دباؤ پر قابو پانے کے لیے اپنا سخت موقف جاری رکھ سکتا ہے۔ موڈیز کے مطابق، بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2021 میں 8.3 فیصد کے مقابلے 2022 میں 7.7 فیصد رہے گی۔ 2023 میں یہ مزید گر کر 5.2 فیصد ہو جائے گی۔ موڈیز نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں کمی کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے، ملک میں کمزور مانسون اور سست عالمی نمو کو قرار دیا ہے۔

بتا دیں کہ موڈیز کا یہ اعداد و شمار حکومت کی جانب سے جی ڈی پی کے تخمینہ جاری کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بدھ کے روز کہاکہ اپریل-جون سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو 13.5 فیصد رہا۔ موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی معیشت کے ہائی فریکوئنسی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارتی معیشت نے مالی برس 2022-23 کے پہلے چار مہینوں (اپریل-جولائی) میں مضبوط اور جامع ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔

جی ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق، مالی برس 2022-23 کے اپریل سے جون کے مہینے میں بھارتی معیشت میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس نے پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 4.10 فیصد اضافہ درج کیا۔ موڈیز نے کہا کہ خدمات اور انفراسٹرکچر شعبے میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.