نئی دہلی: عالمی کساد بازاری کے رجحان اور جاری چھنٹیوں کے درمیان بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد اب پرواز اور فلم کے ٹکٹ خریدنے اور خاندانوں کے ساتھ باہر کھانے پر زیادہ آن لائن خرچ کر رہے ہیں۔ یہ معلومات منگل کو ایک رپورٹ میں سے موصول ہوئی ہے۔ مالی برس 2023 میں فلائٹ ٹکٹوں پر صارفین کے اخراجات میں 83 فیصد اضافہ ہوا اور ہوٹلوں کی رہائش پر ہونے والے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے۔
فل اسٹیک پیمنٹس اور بینکنگ پلیٹ فارم Razorpay کی ایک رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹریول ایگریگیٹرز نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 کی مدت میں لین دین کی قدر میں 224 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا۔ فلموں پر صارفین کے اخراجات میں مجموعی طور پر 173 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور فلم 'پٹھان' کے آغاز کے نتیجے میں ملٹی پلیکس ٹرانزیکشنز میں روزانہ اوسطاً 70 فیصد اضافہ ہوا۔
کو ورکنگ اسپیس میں بھی لین دین میں 245 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جب کہ وبائی امراض کے خوف کے کم ہونے کے بعد ٹیکسی خدمات کے لیے ادائیگیوں میں سات گنا اضافہ ہوا۔ Razorpay کے چیف بزنس آفیسر راہل کوٹھاری نے کہاکہ "مالی سال 2023 بھارت کے لیے امید، طاقت اور بحال ہونے کا سال رہا، تمام شعبوں میں لین دین میں تیزی سے اضافہ کے ساتھ جب لوگوں نے زندگی میں کھوئی ہوئی خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا۔ مذکورہ برس نے یہ بھی دکھایا کہ بھارتیوں نے ڈیجیٹل دور کو کس طرح قبول کیا ہے۔"
تاہم سب سے بڑی تبدیلی یہ تھی کہ براڈ بینڈ کے اخراجات میں تقریباً 80 فیصد کی کمی آئی، جیسا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ مالی برس 2023 میں باہر کھانے پر اخراجات میں 2.5 گنا اضافہ ہوا اور لین دین کے حجم میں پچھلے مالی برس کے مقابلے میں 162 فیصد اضافہ ہوا۔ Razorpay کے آف لائن ادائیگیوں کے پلیٹ فارم EzTap پر کی جانے والی لین دین کے مطابق دکان میں ادائیگیوں میں قدر کے لحاظ سے 88 فیصد اضافہ ہوا اور زیادہ تر میٹرو میں ٹرانزیکشنز کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں: