ETV Bharat / business

Rs 2000 Notes Exchange Extended دو ہزار روپے کے نوٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 9:45 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 7 اکتوبر 2023 تک دو ہزار کے نوٹ جمع کرائیں یا تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد ان نوٹوں کو نہ تو تبدیل کیا جائے گا اور نہ ہی جمع کیا جائے گا۔

last-date-to-exchange-of-rs-2000-bank-notes-extended-rbi
دو ہزار روپے کے نوٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع

مبئی: دو ہزار روپے کے 14,000 کروڑ روپے کے نوٹوں کو جمع نہیں کرائے جانے کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا نے ان نوٹوں کو جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی مدت کو سات دن بڑھا کر 7 اکتوبر 2023 کر دیا ہے۔
ریزرو بینک نے کہا کہ ہفتہ کو 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن کل تک 14000 کروڑ روپے کے بینک نوٹ نہ تو جمع کیے گئے اور نہ ہی تبدیل کیے گئے۔ اس کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 مئی 2023 کو جب 2000 روپے کے بینک نوٹ کو گردش سے نکالا گیا تو اس وقت 3.56 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے بینک نوٹ گردش میں تھے۔ ان نوٹوں کو جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی تاریخ آج یعنی 30 ستمبر تک دی گئی تھی۔ 29 ستمبر تک صرف 3.42 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے نوٹ جمع یا تبدیل کیے گئے تھے، جو زیر گردش نوٹوں کا 96 فیصد ہے۔ چار فیصد نوٹ اب بھی گردش میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Rs 2000 Notes withdrawn دو ہزار روپئے کا نوٹ چلن سے باہر، بدلنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہوگی

آر بی آئی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023 تک یہ نوٹ جمع کرائیں یا تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد ان نوٹوں کو نہ تو تبدیل کیا جائے گا اور نہ ہی جمع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ آر بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریزرو بینک 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکال لے گا۔ یہ نوٹ 30 ستمبر تک قانونی ٹینڈر رہیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.